آئی ایم ایف کے نئے اور بڑے پروگرام میں شامل ہورہے ہیں، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ایک نئے اور بڑے پروگرام میں شامل ہورہا ہے، اس حوالے سے واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی۔
کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گونگ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نگراں حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں، بہترمعاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ مائیکرواکنامک اسٹیبلیٹی کو جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہورہے ہیں، جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی جس میں نئے پروگرام کے خدوخال پر بات ہوگی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے کے لیے تفصیلی مذاکرات پاکستان میں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری کو روکنا، گورننس کو بہتر بنانا اور ڈسکوز کو پرائیویٹائز کرنا ہوگا، پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے لیے کام کررہے ہیں جبکہ ایئرپورٹس کو بھی آؤٹ سورس کیا جارہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ اہم اقتصادی اشاریوں میں بہتری کے ساتھ 2024 میں معیشت کا آغاز بہتر انداز میں ہوا ہے، زرعی شعبے کی نمو 5 فیصد رہی، چاول کی فصل بمپر اور گندم کی بھی اچھی فصل رہی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہتر ہے اور شرح تبادلہ بھی مستحکم رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، یہ ساری کامیابیاں وزیراعظم شہباز شریف کے گزشتہ دور میں کیے گئے ایس بی اے معاہدے کا ثمر ہیں، بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت جلد مستحکم ہوگی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزارت خزانہ وزارت قانون اور ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکس ریونیو میں ہونے والی لیکیج کو دور کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت SECP اور SROs کے ساتھ مل کر کیپٹل مارکیٹ میں کام کرے گی تاکہ معاشی ترقی لیے سازگار ریگولیٹری ماحول پیدا کیا جا سکے،حکومت مارکیٹ کی کارکردگی، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے کیپٹل مارکیٹ پر مزید توجہ مرکوز کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے سرمائے تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کیپٹل مارکیٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں چین کی شراکت داری اور اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور حکومت پاکستان کی جانب سےچینی سرمایہ کاری کی اہمیت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون پاکستان کی اقتصادی ترقی اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے اہم ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں شرکت کے موقع پر مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ 100 انڈیکس 150 پواٸنٹس اضافے سے 67 ہزار 290 کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Recent Posts

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

4 mins ago

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

8 mins ago

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

14 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

20 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

24 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

31 mins ago