منہ سے بدبو آنا شرمندگی کا باعث بنتا ہے؟ منہ کی صفائی کا خیال کیسے رکھا جائے، ان طریقوں پر عمل کریں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد کے منہ سے بدبو کا آنا دوسرے لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ منہ سے بدبو کیوں آتی ہے اس کی کچھ وجوہات اور اس کو ختم کرنے کے بارے میں آپ کو ند ٹپس فراہم کرنے جا رہے ہیں۔
منہ کی صفائی کا خیال مجموعی طور پر تندرستی کیلئے نہایت ضروری ہے اور اس کا اثر آپ کی شخصیت اور آپ کے ارد گرد کے لوگوں پر بھی پڑتا ہے۔
دانتوں کی خرابی، مسوڑھوں کی بیماریوں اور سانس کی بدبو یہ وہ عام سے مسائل ہیں کہ اگر ان پر توجہ نہ دی جائے تو آپ کو سنگین نتائج سے بھی دوچار ہونا پڑسکتا ہے۔
زبان کی صفائی
دانتوں کو آپ جتنا صاف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اتنا ہی زبان کی صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ دانت صاف کرنے والے برش کی مدد سے زبان کی صفائی کا خیال رکھا جائے تو منہ سے بدبو کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
دانتوں کی صفائی
دانتوں میں کیڑا لگنے اور خراب ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ دن میں دو بار دانتوں کو صاف کیا جائے تاکہ دانتوں کی رنگت اور چمک بھی خراب نہ ہو۔
زیادہ پانی کا استعمال
زیادہ پانی پینے سے پورے منہ کی صفائی ہو جاتی ہے جس سے منہ کا ذائقہ بھی خراب نہیں ہوتا اور دانتوں کی بہت سی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔
سگریٹ نوشی سے پرہیز
تمباکو نوشی اور تمباکو کھانے سے نہ صرف دانتوں پر داغ پڑتے ہیں اور سانس میں بدبو آتی ہے بلکہ مسوڑھوں کی بیماری، دانتوں کے گرنے اور منہ کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ دانتوں کی ساخت کو بھی متاثر کرتا ہے جس سے دانتوں میں حساسیت اور بعد میں درد ہوتا ہے۔

Recent Posts

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، وزیر توانائی سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ…

6 hours ago

رؤف حسن نے عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا…

6 hours ago

اپنی محبت کیلئے آخری دم تک لڑتی رہوں گی، ملائیکہ اروڑا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنی محبت کیلئے آخری…

6 hours ago

ایف بی آر کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ فنانس بل25-2024 میں فیڈرل بورڈ…

7 hours ago

کترینہ کیف کے حاملہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبروں پر وکی کوشل کا معنی خیز بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی منفرد رومانوی کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تیاری…

7 hours ago

جلسےکی اجازت کامعاملہ، پی ٹی آئی صدر نے ڈی سی اسلام آباد کو یاد دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبادمیں جلسےکی اجازت دینےکےمعاملےپرتحریک انصاف کےمقامی صدرنےڈی سی کویاددنی کروادی۔…

8 hours ago