روزے دیرپا جوانی کے لیے کس طرح مددگار ثابت ہوسکتے ہیں؟ منفرد تحقیق نے ثابت کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنس نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ روزہ رکھنا انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اب اسی حوالے سے ایک اور دلچسپ تحقیق پر کام کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں صرف ایک بار روزہ رکھنا یا بھوکا رہنا صحت مند زندگی اور دیرپا جوانی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
طبی جریدے نیچر کمیونی کیشن میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے روزہ رکھنے یا طویل وقت تک بھوکا رہنے سے زیادہ تر درمیانی عمر کے افراد کو فائدہ مل سکتا ہے۔
ماہرین نے تحقیق کے لیے 18 سے 70 سال کے 100 سے زائد رضاکاروں پر تحقیق کی اور انہیں مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے انہیں غذائیت دی۔
ماہرین نے بعض رضاکاروں کو مہینے میں صرف 5 دن بھوکے رہنے یا روزے رکھنے کی تلقین کی جب کہ بعض کو کم کھانے اور بعض کو معمول کے مطابق کھانے کا کہا۔
ماہرین نے تحقیق کے دوران کسی بھی گروپ کی روز مرہ کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور انہیں دی جانے والی غذائیت میں بھی ان تمام لوازمات کا خیال رکھا جو کہ ہر شخص اپنی روز مرہ کی زندگی میں رکھتا ہے۔
تین ماہ بعد ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا کہ درمیانی عمر کے جن افراد نے ماہانہ 5 دن روزے رکھے یا بھوکے رہے وہ تندرست رہے۔
نتائج سے پتہ چلا کہ بھوکے رہنے والے لوگوں میں بلڈ شوگر کی سطح بہتر رہی، جگر میں چربی پیدا نہیں ہوئی، ان کے سینے یا جسم میں جلن محسوس نہیں ہوئی اور انہوں نے خود کو تر و تازہ محسوس کیا۔
ماہرین کے مطابق ادھیڑ عمر افراد مہینے میں صرف پانچ دن یا ہر ہفتے ایک دن روزہ رکھ کر خود کو نہ صرف صحت مند رکھ سکتے ہیں بلکہ وہ خود کو جوان بھی رکھ سکتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ روزہ رکھنے یا بھوکے رہنے والے افراد اپنی عمر سے تین سال تک کم عمر لگنے لگتے ہیں۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

17 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

30 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

49 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

59 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago