تھپڑ کھا کر گھر بچانے سے اچھا ہے اسے توڑ دیں ۔۔ 3 شادیاں کرنے والی اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنی طلاق اور گھر سے متعلق بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئیں

(قدرت روزنامہ)اداکارہ عتیقہ اوڈھو کسی تعارف کی محتاج نہیں یہ اداکاری کے علاوہ سماجی کارکن بھی ہیں، اپنا میک اپ برانڈ بھی چلاتی ہے۔ عتیقہ اوڈھو پی ٹی وی کے سنہری دور کے ایک بہترین ڈرامہ انگار وادی کی اداکارہ ہیں۔ ڈرامہ سیریل انگار وادی میں انہیں خوبصورت کشمیری کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ عتیقہ اوڈھو سندھ کے مشہور روحانی پیر اوڈھو کی صاحبزادی ہیں۔ویسے تو عتیقہ اوڈھو
کسی بھی پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کم ہی بات کرتی ہیں لیکن انہوں نے ایک مشہور پروگرام میں اپنی تینوں شادیوں سے متعلق کھل کر باتیں کیں۔ پروگرام ہوسٹ نے ان سے سوال کی اکہ آپ نے پہلے پہلی شادی کی، پھر دوسری اور پھر تیسری، اتنی ہمت کہاں سے آئی؟اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ: ” جب کوئی آپ پر ہاتھ اٹھائے، ظلم کرے، تھپڑ مارے تو کیا فائدہ ایسے رشتے کا، یہ پرواہ نہ کریں کہ کتنے اکیلے ہیں آپ، کوئی آپ کا ساتھ دے یا نہ دے آپ خود اپنا ساتھ دیں، اگر آپ سمجھتی ہیں کہ ظلم سہہ کر، مار پیٹ کھا کر چُپ رہ کر آپ اپنا گھر بسا سکتے ہو تو یہ ایک غلط فہمی ہے، جب آپ دلی طور پر خوش نہیں تو آپ کا بکھرا ہوا گھرانہ بھی کبھی خوش نہیں رہے گا۔ میرے بچے میری طاقت بنے، مجھے ہر حال میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا، سہارا دیا۔ میں ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں، میرے والد کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں تھی، مگر ایک ٹوٹے ہوئے، بکھرے ہوئے گھر کا کیا فائدہ جو خوشیاں نہ بانٹ سکے۔میں نے وہ وقت اس لئے گزارا اور آگے بڑھ کر سب کچھ سنبھالا تاکہ اگلے آنے والے وقت میں ایسا کسی کے ساتھ نہ ہو، اور اگر ہو تو اسے پتہ ہو کہ کیسے اس سب حالات سے گزرنا چاہیئے۔ کل کو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ایک مثال بھی تو سامنے ہونی چاہیئے۔ میری بھی 2 بیٹیاں ہیں، ایک پروڈیوسر ہے، میرا بیٹا گانے کی کاپی اور ساؤنڈ ٹیپ وغیرہ کا کام کرتا، چھوٹی بیٹی آرٹس اسکول میں پڑھ رہی ہے، میرے بچے مجھے حوصلہ دیتے ہیں، میں نے اکیلے ہی اتنا سب نہیں کیا۔

Recent Posts

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

3 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

10 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

15 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

24 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

31 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

39 mins ago