افطار اسپیشل: کیا آپ نے کبھی آلو کے بنے ڈونٹس کھائے ہیں؟ ترکیب جان لیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چاکلیٹ سے بھرے ڈونٹس تو ہر کسی نے کھائے ہوں گے لیکن آج ہم تیکھے مصالحوں کے امتزاج اور آلو کے بنے فرائیڈ ڈونٹس کی ترکیب آپ کو بتائیں گے جس کو کھا کر آپ اسے دوبارہ ٹرائی کرنے کا دل چاہے گا۔
اجزاء:
آلو چھلکا اور ابلا ہوا آدھا کلو
بریڈ کرمبس 1 کپ
کارن فلور 3کھانے کے چمچ
زیرہ 1 اور ½ چائے کا چمچ
چکن پاؤڈر 1 چمچ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چمچ یا حسب ذائقہ
لہسن پاؤڈر آدھا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
انڈا 1
پیاز 1 درمیانی کٹی ہوئی
میدہ 3 چمچ
پیپریکا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
نمک ¼ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
پانی 3 چمچ یا حسب ضرورت
انڈے 2
تلنے کے لیے تیل
ترکیب
ایک پیالے میں آلو ڈال کر اچھی طرح میش کر لیں۔
اس میں بریڈ کرمب، کارن فلور، زیرہ، چکن پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، نمک، انڈا، پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، ڈھک کر 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
ہاتھوں کو تیل سے چکنائیں، اب اوپر جو مکسچر بنایا تھا اس کی چھوٹی گیند بنا کر ڈونٹس کی شکل دے دیں۔
ایک پیالے میں میدہ، پیپریکا پاؤڈر، نمک شامل کریں، آہستہ آہستہ پانی ڈالیں اور اچھی طرح پھینٹ کر پیسٹ بنائیں۔
اب دوسرے پیالے میں انڈے شامل کریں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب آلو کے بنے ڈونٹس کو تیار شدہ بیٹر میں ڈپ کریں اور بریڈ کرمبس کے ساتھ کوٹ کریں۔
فرائنگ پین میں کوکنگ آئل گرم کریں اور ڈونٹس کو درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
مزیدار آلو کے بنے فرائیڈ ڈونٹس تیار ہیں۔

Recent Posts

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

10 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

29 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

39 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

46 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

55 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

1 hour ago