اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.41 فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 4 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 18 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ حالیہ ہفتے 29 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
حالیہ ہفتے برائلر مرغی 21 روپے 8 پیسے فی کلو اور انڈے 4 روپے 45 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔
حالیہ ہفتے ٹماٹر 12 روپے 69 پیسے، آٹے کا تھیلا 103 روپے 85 پیسے، لہسن 15 روپے 53 پیسے، پیاز 3 روپے 53 پیسے، دال چنا ایک روپے 48 پیسے اور چینی 71 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔
اسی طرح ایک ہفتے میں دال مسور، باسمتی چاول، دال مونگ، دال ماش سستی ہوئی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…