سعودی عرب کی حکومت نے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کردیئے

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےحج 2024 سے قبل کئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 2024 میں آنے والے حج سیزن کے پیش نظر سعودی عرب نے روزگار کے مواقع کی ایک نئی لہر کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد حج کی آمد کا انتظام کرنا ہے۔وزارت حج و عمرہ نےحج کے موثر انتظام میں مدد کے لیے عارضی عہدوں پر بھرتی مہم شروع کی ہے اور دلچسپی رکھنے والے افراد سے وزارت کے سرکاری پورٹل کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ملازمت کی آسامیاں بنیادی طور پر مکہ اور مدینہ کے ساتھ ساتھ جدہ میں ہیں جبکہ سپروائزرز اور کسٹمر سروس کے نمائندوں سے لے کر مکینیکل ٹیکنیشنز، انجینئرز اور ڈرائیور تک مختلف ملازمتیں دستیاب ہیں۔درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم از کم ہائی اسکول ڈپلومہ کے حامل ہوں اور ضروری جسمانی اور طبی تقاضوں کو پورا کریں۔مزید برآں، امیدواروں کو انٹرویو کے مرحلے سے بھی گزرنا ہوگا جبکہ عمر کی حد 22 سے 45 سال تک مقرر کی گئی ہے۔حج اور عمرہ سے متعلق کام میں پیشگی تجربہ رکھنے والے اور عازمین کی بولی جانے والی زبانوں جیسے ازبک، فارسی، چینی، یا مالائی میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

Recent Posts

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

5 mins ago

تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ…

11 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

24 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

37 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

45 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کے نتائج کا اعلان کیا جائے، امیدواران خضدار

خضدار(قدرت روزنامہ)ضلع خضدار تحصیل وڈھ کے پاس امیدواران نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں…

49 mins ago