لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈکمی دیکھنے میں آئی ہے، 20 کلو آٹا تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کر دی گئی ہے .
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی 80 روپے کمی کی گئی تھی، یوں مجموعی طور پر پنجاب میں 8 دن کے دوران آٹا قیمتوں میں 280 روپے کی کمی ہوئی ہے .
پنجاب میں مختلف برانڈ ز 20 کلو آٹا تھیلا کی نئی قیمت 2400 تا 2565 روپے مقرر کی گئی ہے . پنجاب میں نجی آٹا کی قیمت سرکاری آٹے سے نمایاں کم ہو چکی ہے . حکومت نے دس کلو سرکاری آٹا تھیلا کی قیمت 1399 روپے جبکہ 20 کلو قیمت 2790 روپے مقرر کررکھی ہے ، نجی آٹا قیمتوں میں کمی اوپن مارکیٹ میں گندم قیمتوں میں کمی کے نتیجہ میں ہوئی ہے .
. .