ملائیشیا سے پاکستان آئے مسافر میں نئی بیماری کی تشخیص


لاہور (قدرت روزنامہ)ملائیشیا سے پاکستان آنے والے ایک مسافر میں نئی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر تعینات عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے مطابق مسافر تاج نبی 17 مارچ کو ملائیشیا سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز OD131 کے ذریعے لاہور پہنچا تھا۔
مسافر تاج نبی کے ملائیشیا سے لاہور ایئرپورٹ پہنچتے ہی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ مسافر کے مختلف نمونے ٹیسٹ کےلیے این آئی ایچ بھیجے گئے، این آئی ایچ کی رپورٹس میں ملائشیا سے آئے مسافر کو میلیوڈوسس (متعدی بیماری) کی تشخیص ہوئی۔
بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے مراسلہ کے ذریعے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

4 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

12 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

14 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

17 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

17 mins ago