پاک چین معاہدوں پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پاک چین معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پاک چین معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف رکن ممالک کے معاہدوں پر بات چیت نہیں کرتا، مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے مالی تعاون کے حصول کا انحصار پاکستان پر ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے جولائی2023 کی ملاقاتوں میں پروگرام کی کامیابی کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اس کے بعد انتخابات تھے، سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ9 ماہ کیلئے تھا جو اپریل میں ختم ہو جائے گا، ترقیاتی بجٹ منجمد کرنے کا مشورہ خسارہ کم کرنے کیلیے دیا، پاکستان نے گردشی قرض پر قابو نہ پایا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معاشی پیشرفت حوصلہ افزا مگر چیلنجز کا تاحال سامنا ہے،آئی ایم ایف کی تجاویز پر پاکستان نے بہتر عمل کیا، پائیدار شرح نمو کیلیے پاکستان کو سیاسی مشکلات پرقابو پاناہوگا۔

Recent Posts

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

4 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

12 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

20 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

27 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

39 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

47 mins ago