راحت فتح علی درندہ صفت ہونے کیساتھ منافق بھی ہیں، ساحر علی بگا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے ساتھی موسیقار راحت فتح علی خان کو منافق قرار دے دیا۔ ساحر علی بگا کا شمار اُن موسیقاروں میں ہوتا ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی میوزک انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، اُنہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بھی سُپر ہٹ ٹائٹل سانگ دیے ہیں جبکہ کئی پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔
گلوکار نے عالمی شہرت یافتہ موسیقار و قوال راحت فتح علی خان کے لیے کئی ہٹ گانے بھی کمپوز کیے ہیں۔ دونوں موسیقار کئی سالوں سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں کیونکہ حال ہی میں ساحر علی بگا نے سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کے خلاف سخت الفاظ میں پوسٹ جاری کی۔
ساحر علی بگا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہیں، منافق پر خدا کی لعنت ہو۔


ان کی پوسٹ دیکھ کر مداح حیران ہیں اور ساحر علی بگا سے پوسٹ کی وجہ پوچھ رہے ہیں، مداحوں کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان نے ان کے ساتھ کچھ غلط کیا ہوگا، اسی وجہ سے ساحر علی بگا شدید غصے میں ہیں جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ انہیں سرعام اس طرح راحت فتح علی خان کے خلاف سخت الفاظ نہیں کہنے چاہئیں۔
بعدازاں، ساحر علی بگا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی لیکن اُن کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

Recent Posts

سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…

9 mins ago

بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…

10 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کامختلف پراجیکٹس کا دورہ ، کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او معطل

اکراچی(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ…

13 mins ago

کرغزستان واقعہ افسوسناک قرار، وزیر خارجہ کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

22 mins ago

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

45 mins ago