لاہور میں لڑکی کو حراساں کرنے والے شخص کو پولیس نے کس طرح گرفتار کیا ؟

لاہور (قدرت وزنامہ) سیف سٹی اتھارٹی کا ایک اور احسن اقدام سامنے آگیا . آفس کے باہر کھڑی لڑکی کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کروا دیا .

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق گرومانگٹ روڈ گلبرگ کے علاقے میں لڑکی کو آفس کے باہر موٹر سائیکل سوار نے ہراساں کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد پریشان لڑکی نے 15 ایمرجنسی پر کال کی . سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کی شکایت پر فورا پولیس کو ریسکیو کیلئے بھجوایا .

سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کیا گیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی . ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موبائل میں ”ویمن سیفٹی ایپ“ انسٹال کریں . خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے الرٹ 15 اور لائیو چیٹ فیچرز سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں .

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 3 لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں