کن 3شعبوں پر ٹیکس نہیں لگایا جا تا ۔۔؟ مفتاح اسماعیل نے کھل کر نام بتا دیئے

کراچی (قدرت روزنامہ) کن 3شعبوں پر ٹیکس نہیں لگایا جا تا . .

؟ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کھل کر نام بتا دیئے . انکا کہنا تھا کہ تنخواہ دار پر جتنا ٹیکس لگایا جاسکتا تھا لگایا جاچکا ہے، زراعت، پراپرٹی اور سروسز کے طبقے کو ٹیکس سے چھوڑا ہوا ہے ، صوبہ ان شعبوں پر ٹیکس اس لئے نہیں لگاتا کہ اس کے پاس وافر پیسے ہیں .

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیا .

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا اس وقت کراچی کو چھوڑ کر ساڑھے 22لاکھ دکانداروں میں سے صرف 30ہزار انکم ٹیکس دیتے ہیں، دکانداروں کو بھی پیسے کمانا ہوتے ہیں وہ زیادہ دن کیلئے ہڑتال نہیں کرسکتے، میں نے سناروں کو بلاکر پوچھا کہ تم پر کتنا ٹیکس ہے انہوں نے کہا 17فیصد ہے، سونا امپورٹ کرنے پر 30فیصد ٹیکس ہے جبکہ کابل سے سونا سمگل کرنے پر 3فیصد خرچہ آتا ہے، میں نے سناروں سے کہا کہ 4 فیصد ٹیکس دو اور حلال کرلو اس پر وہ راضی ہوگئے، ہم نے کار ڈیلرز، فرنیچرز ، جیولرز، فیشن ہائوسز سے الگ الگ ڈیل کریں تو ریٹیلرز کے پاؤں اکھڑ جاتے ، اس کے بعد چھوٹے ریٹیلرز پر چار پانچ ہزار روپے یکساں ٹیکس لگایا جاسکتا ہے . زرعی شعبہ پر فکسڈ ٹیکس ہونا چاہیے .

پروگرام میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں