موسم خراب ہوا تو دبئی سے آنیوالی پرواز کو اسلام آباد اتار لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) دبئی سے پشاور آنیوالی پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز) کی پرواز کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا .

روزنامہ جنگ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 184 دبئی سے پشاور آ رہی تھی کہ پشاور کا موسم اچانک خراب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جس پر پرواز کا رخ اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا .

ترجمان پی آئی اے کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسافروں کو متبادل پرواز سے پشاور بھجوایا جائے گا، پرواز کو موسم خراب ہونے پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا .

. .

متعلقہ خبریں