پاکستان کے کس شہر میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی؟

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر 2 ماہ کی پابندی لگا دی گئی .

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، پابندی کمشنر کراچی نے عائد کی .

کمشنر کراچی کی جانب سے کہا گیا کہ چینی قونصل خانے سمیت اہم تنصیبات کی حفاظت ضروری امر ہے، 30 مارچ سے 29 مئی تک ڈرون کیمرے استعمال نہیں کئے جا سکیں گے .

. .

متعلقہ خبریں