پاکستان کے کن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے؟ شہریوں میں دہشت پھیل گئی

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہریوں میں دہشت پھیل گئی .

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقوں وادی نیلم، کنڈل شاہی، شاردہ، اپر نیلم، کیرن ، کٹن ، جورا، باڑیاں اور کیل سمیت مختلف علاقوں زلزلہ آیا جس کے سبب شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے نکل آئے .

بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی .

. .

متعلقہ خبریں