جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا غلط فہمیاں دور کر کے آگے بڑھنے پر اتفاق


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ماضی کی تمام غلط فہمیوں کو دور کر کے آگے بڑھنے پر اتفاق کرلیا۔یہ اتفاق پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاقِ رائے ہوا۔
دونوں جماعتوں نے موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی مشاورت جاری رکھنے اور غلط فہمیاں دور کر کے آگے بڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کارکنوں کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانی کو قدر کی نگاہ دیکھتی ہے، جماعت اسلامی آئین، قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
انہوں نے اس بار پر زور دیا کہ قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔

Recent Posts

پشاور؛ سکیورٹی فورسز کا حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،5دہشتگرد ہلاک، کیپٹن سمیت 2جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز کے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

6 mins ago

پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں،یوسف رضا گیلانی

لاہور(قدرت روزنامہ)قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ سیاسی معاملات پر بات کرنے…

14 mins ago

ماڈل عائشہ شوکت کی شوہر کیلئے غیر حقیقی ڈیمانڈز،آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ )حال ہی میں ایک شو میں واسع چودھری نے ماڈل عائشہ شوکت…

32 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل بھیج دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس…

43 mins ago

پاپوا نیو گنی میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ: قبائلی تصادم امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ پاپوا نیو گنی میں تباہ کن…

1 hour ago

مذاکرات کامیاب ,بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال مؤخر کردی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے…

1 hour ago