سانحہ 9 مئی کیسز کا پہلا فیصلہ،51 ملزمان کو 5، 5 سال قید کا حکم


گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ) ملک میں 9مئی واقعات کے کیسز کا پہلافیصلہ گوجرانوالہ میں سنادیاگیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی تین دفعات کے تحت 5، 5 سال قید اور اوردس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ملزمان میں گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے کلیم اللہ خان بھی شامل ہیں۔ملزمان کو سڑک بلاک کرنے ، املاک کونقصان پہنچانے، ہجوم جمع کرنے سمیت دیگر دفعات میں بھی سزا سنائی گئی۔
اس موقع پر سینٹرل جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ حساس تنصیبات پر حملے ،جلاؤ گھیرائو کا مقدمہ تین ماہ سے جیل میں چل رہا تھا۔
نو مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے. مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت دس پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا جبکہ چار گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔
تھانہ کینٹ پو لیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت 23 نامزد اور تین سے چار سو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کیا۔
اس کیس میں عدالت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ،مراد سعید،علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنماؤں کی جائیداد قرقی کا حکم بھی دے چکی ہے۔ نامزد متعدد رہنما عدالتوں سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

8 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

12 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

27 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کوئی وارم اپ میچ کیوں نہیں کھیلے گی؟ وجہ جانیے

دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا…

32 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع

لاہور(قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا…

46 mins ago

راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی بچیاں کراچی سے بازیاب

کراچی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے مبینہ طور پر اغوا ءکی گئی 2 بچیاں…

1 hour ago