خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر اظہار اعتماد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور سپریم کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو دینے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ سپریم کورٹ بار تصدق حسین جیلانی کو کمیشن مقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیتی ہے، تصدق حسین جیلانی کے شخصیت پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بار کا کوئی بھی عہدیدار انفرادی طور پر تصدیق جیلانی کے حوالے سے کوئی بیان دے تو اسے سپریم کورٹ بار سے منسوب نہ کیا جائے۔
دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی بطور انکوائری کمیشن سربراہ تقرر کی حمایت کردی۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کے مستعفی ہونے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت چیف جسٹس پاکستان کی کردار کشی کر رہی ہے، عدلیہ کو نقصان پہنچانے اور سیاسی مقاصد کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، وکلاء برادری عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ججز کے خطوط کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

4 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

4 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago