اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے حکومت کی جانب سے عدالتی امور پر اداروں کے دباؤ کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی اس کمیشن کے لیے انتہائی مس فٹ ہیں، ان کی تعیناتی چیلنج کی جائے گی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مشاورت کے بعد تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج اور آئندہ کا لائحہ عمل دے گی۔قبل ازیں وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ بنانے کی منظوری دی تھی اور ٹی او آرز بھی جاری کردیے ہیں۔
جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کے بعد اس معاملے پر اسلام آباد میں تحقیقات کریں گے اور انہوں نے اس کو حساس معاملہ قرار دیا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…