دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ


کوئیٹو(قدرت روزنامہ) چاکلیٹ تقریباً ہر خاص و عام کو پسند ہوتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کوئی چاکلیٹ اتنی قیمتی بھی ہوسکتی ہے جس کی تھوڑی سی مقدار پانے کیلئے آپ کو 3 ماہ کی تنخواہ خرچ کرنی پڑے؟ پوری دنیا میں صرف ایکواڈور کے 14 کھیتوں میں پائے جانے والے نایاب کوکوا پودے سے تیار کی گئی چاکلیٹ دنیا کی قیمتی اور مہنگی ترین چاکلیٹ ہے۔
ایکواڈور کا چاکلیٹ برانڈ To’ak دنیا کی سب سے مہنگی چاکلیٹ پیش کرتا ہے۔ اگرچہ یہ نکتہ کافی اٹھایا گیا ہے کہ آیا اس چاکلیٹ کی قیمت جائز ہے یا نہیں تاہم جو چیز اسے قیمتی بناتی ہے وہ قارئین آگے چل کر جان لیں گے۔
To’ak کی چھوٹی چاکلیٹ بار 490 ڈالر فی 50 گرام میں فروخت ہوسکتی ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مصنوع کو صرف مہنگا بتانا تھوڑی سی ناانصافی ہے۔ چاکلیٹ کے قیمتی اور مہنگا ہونے کے پیچھے صرف ایک نہیں بلکہ کئی عوامل کارفرما ہیں۔

اس چاکلیٹ کے مہنگا ہونے کی ایک ہی وجہ جاننے کیلئے کافی ہے کہ کمپنی صرف بہترین قسم کا کوکوا پودا استعمال کرتی ہے جسے Nacional کہا جاتا ہے۔ یہ پودے کی قدیم قسم ہے جسے 2009 میں معدوم قرار دے دیا گیا تھا۔
تاہم To’ak بنانے والے لوگ اس قدیم کوکوا پودے کو ایکواڈور کی وادی پیڈرا ڈی پلاٹا میں تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کی اصل جاننے کیلئے ان پودوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا جس سے ثابت ہوا کہ یہ 100 فیصد وہی پودے ہیں جنہیں ناپید قرار دے دیا گیا تھا۔
To’ak کے شریک بانی جیری ٹوتھ نے کمپنی کے بلاگ پر لکھا کہ اگر یہ ہم پر منحصر ہوتا کہ چاکلیٹ کو کیا کہیں تو ہم اسے بجائے مہنگا ترین کہنے کے دنیا کی سب سے قیمتی چاکلیٹ قرار دیتے۔

Recent Posts

سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…

6 mins ago

بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…

7 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کامختلف پراجیکٹس کا دورہ ، کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او معطل

اکراچی(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ…

10 mins ago

کرغزستان واقعہ افسوسناک قرار، وزیر خارجہ کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

19 mins ago

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

42 mins ago