“ماہِ رمضان میں راحت فتح علی خان کے بارے میں سچ بولنے پر معذرت خواہ ہوں”


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے علی ظفر کے کہنے پر عالمی شہرت یافتہ قوال و موسیقار راحت فتح علی خان کے خلاف کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
حال ہی میں ساحر علی بگا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہیں، منافق پر خدا کی لعنت ہو۔
ساحر علی بگا کی پوسٹ نے ناصرف مداحوں بلکہ میوزک انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کو بھی حیران کیا اور سوشل میڈیا پر یہ پوچھا گیا کہ آخر راحت فتح علی خان نے ساحر علی بگا کے ساتھ ایسا کیا کردیا ہے کہ وہ اتنے سخت الفاظ کہہ رہے ہیں۔

اسی دوران، پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کے نام ایک پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ پیارے بھائی ساحر علی بگا! میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مہربانی کرکے بابرکت اور صبر والے مہینے رمضان کا احترام کریں۔
علی ظفر نے ساحر علی بگا سے کہا کہ آپ اپنی زبان کی حفاظت کریں اور دوسروں کی ذات کے بارے میں خود سے کوئی فیصلہ نہ کریں کیونکہ ہم سب میں ہی کوئی نہ کوئی خامی ہے۔
گلوکار نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت سے نوازے اور ہم سب پر سلامتی ہو، آمین۔ علی ظفر کی اس پوسٹ کے جواب میں ساحر علی بگا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکریہ علی ظفر! میں رمضان المبارک کے دوران کسی شخصت کے بارے میں سچائی ظاہر کرنے پر معذرت خواہ ہوں، میں اب پوسٹ ڈیلیٹ کر رہا ہوں۔
ساحر علی بگا نے علی ظفر کے کہنے پر پوسٹ تو ڈیلیٹ کردی لیکن اُن کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جبکہ گلوکار کے جواب سے ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ وہ اب بھی راحت فتح علی خان کے خلاف دیے گئے بیان پر قائم ہیں۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 hour ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago