یوکرائنی خاتون اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئیں


متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ) یوکرین سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد انتقال کرگئیں، خاتون کے نمازِ جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق داریا کوٹسارینکو نامی یوکرائنی خاتون بطورِ سیاح متحدہ عرب امارات آئی تھیں، اُنہوں نے یہاں سیاحت کے ساتھ ساتھ اپنے لیے نوکری بھی تلاش کرنا شروع کردی تھی۔
متحدہ عرب امارات میں داریا کوٹسارینکو کو نہ صرف بہترین کیریئر کے مواقع ملے بلکہ وہ دینِ اسلام کی خوبصورتی اور سادگی سے بھی بےحد متاثر ہوئیں اور اُنہوں نے 25 مارچ کو یہاں اسلام قبول کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام قبول کرنے سے قبل داریا کوٹسارینکو کا تعلق مسیحی مذہب سے تھا جبکہ جس وقت اُن کا انتقال ہوا تو وہ روزے کی حالت میں تھیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹے کے بعد ہی خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے اُن کا انتقال ہوا۔

’جنازہ یو اے ای‘ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ خاتون کا دبئی میں کوئی رشتہ دار موجود نہیں تھا، وہ یہاں اکیلی ہی رہ رہی تھیں۔

پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ خاتون کی نمازِ جنازہ القصیٰ قبرستان کی مسجد میں ادا کی گئی جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔


داریا کوٹسارینکو کے نمازِ جنازہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

4 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

6 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

8 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

9 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

17 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

41 mins ago