گوگل کی صارفین کو براؤزر اپ ڈیٹ کرنے کی تنبیہ


کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے لاکھوں کروم صارفین کو سائبر حملہ کی نشان دہی کے بعد اپنے براؤزر اپ ڈیٹ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔ کمپنی کے مطابق سائبر حملے کے سبب ہیکرز صارفین کے کمپیوٹر کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
گوگل نے خبردار کیا کہ سائبر مجرمان نقصان دہ پوپ اپ ونڈوز یا ویب سائٹ کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ صارفین کی نجی معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کی جانے والی اہم اپ ڈیٹ نے براؤزر میں موجود نقص کو ختم کیا ہے جس کو صارفین گوگل کروم براؤزر کے سیٹنگز کے حصے میں جاکر حاصل کر سکتے ہیں۔
گوگل کے مطابق کروم کے ابتدائی ورژن میں موجود یہ نقص سائبر حملہ آوروں کو ایک ایچ ٹی ایم ایل پیج کے ذریعے صارفین کی ڈیوائس پر حملہ کرنے میں مدد دیتا تھا۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے نقص کے متعلق واضح طور پر نہیں بتایا گیا۔
عموماً جب اسکرین پر کوئی جعلی ایچ ٹی ایم ایل پیج نمو دار ہوتا ہے جو دکھنے میں تو عام ویب سائٹ سا ہوتا ہے لیکن صارف کے اس پر کلک کرنے کے بعد ہیکرز کمپیوٹر پر قبضہ کرتے ہوئے معلومات چرا سکتے ہیں۔
یہ ایچ ٹی ایم ایل پیج بطور پوپ اپ بھی سامنے آسکتے ہیں اور صارفین کو تازہ ترین اینٹی وائرس سافٹ ویئر یا براؤزر ڈاؤن لوڈ کرنے کے متعلق کہہ سکتے ہیں لیکن اس کے بجائے ایسے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر دیے جاتے ہیں جس سے ہیکرز صارفین کا ڈیٹا چرا لیتے ہیں۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

53 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago