اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھیک مانگتے 4 ہزار 345 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر ادارہ امن عامہ محمد البسامی کے مطابق مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
محمد البسامی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گداگر بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے گرفتار ہونے والے بھکاریوں میں سے 90 فیصد کا تعلق پاکستان سے ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کے مطابق سعودی عرب، عراق اور دیگر ممالک سے گرفتار ہونے والے زیادہ تر بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں اکثریت کا تعلق بھی پاکستان سے ہوتا ہے۔
ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔…
بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں، جھوٹ بولا جارہا ہے، پاکستانی طلبا اسلام آباد (قدرت…
ریاض ( قدرت روزنامہ ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز…
فیشن ویک کا آغاز جمعے کے روز ہوا سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب یوں تو وژن…
ریاض (قدرت روزنامہ ) رواں سال حج کے موقع پر 20 لاکھ سے زائد عازمین…