اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی ’ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔
دی لیجنڈ آف مولاجٹ جیسا شاہکار پیش کرنے والے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کے ساتھ لا رہے ہیں پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر ‘The Glassworker’ ، جو کہ رواں برس موسم گرما میں پیش کی جارہی ہے۔
مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز نے دی گلاس ورکر کی سنیما گھروں میں ریلیز کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ندیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلم دی گلاس ورکر مانو اینی میشن اسٹوڈیوز اور عثمان ریاض کی تخلیق کردہ ایک شاندار آرٹ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اس معیار کی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم نہیں بنائی، فلم کو اردو اور انگریزی زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ فلم جاپانی اینی میشن فلم اسٹوڈیو (گھبلی) سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔
اس اینی میٹڈ فلم کے پراجیکٹ میں نوجوان فنکار شامل ہیں، ٹیم میں کام کرنے والوں کی اوسط عمر 27 سال ہے اور اس میں 52 فیصد خواتین ہیں۔
لاہور (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں کم ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے جنوبی وزیرستان میں…
کراما (قدرت روزنامہ ) صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما…
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر وسطی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اسلحے کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر کامران غلام نے اپنے ڈیبیو اور کیپ کے انتظار کی دلچسپ…