اوپن اے آئی کا نیا اے آئی ماڈل جو چند سیکنڈ میں کسی بھی آواز کی نقل کر سکتا ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیٹ جی پی ٹی جیسا وائرل چیٹ بوٹ تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے جو چند سیکنڈ کے اندر کسی بھی فرد کی آواز کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسے اے آئی ماڈل کو وائس جنریشن کا نام دیا گیا ہے جس پر کمپنی کی جانب سے 2022 کے آخر سے کام کیا جا رہا تھا۔
اس ٹیکسٹ ٹو وائس جنریشن پلیٹ فارم پر محدود رسائی فراہم کی گئی ہے۔
یہ اے آئی ماڈل کسی بھی فرد کی آواز کے 15 سیکنڈ کلپ کے ذریعے اس کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اے آئی سے تیار کردہ آواز تحریری ہدایات کو مختلف زبانوں میں پڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
اوپن اے آئی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ وائس انجن متعدد صنعتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اے آئی ماڈل کے تیار کردہ نمونے بھی جاری کیے گئے ہیں۔
اوپن اے آئی کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو ابھی ٹیکسٹ ٹو اسپیچ اے پی آئی اور چیٹ جی پی ٹی کے Read aloud فیچر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ ماڈل صرف 10 ڈویلپرز کو دستیاب ہوگا۔
اس طرح کی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے اور اسی لیے کمپنی نے اس تک عام افراد کو رسائی فراہم نہیں کی۔
اوپن اے آئی نے بتایا کہ اس کے شراکت داروں نے اے آئی ماڈل کے استعمال کے حوالے سے کمپنی کی پالیسیوں پر عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے تاکہ وائس جنریشن کو بلا اجازت لوگوں کی آواز کی نقل کے لیے استعمال نہ کیا جاسکے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے اے آئی ماڈل کے تیار کردہ آڈیو کلپس میں واٹر مارک کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ اس پر نظر رکھی جائے گی کہ آڈیو کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

43 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

48 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

51 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago