اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، بلیڈز کو نقصان پہنچا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ائیرپورٹ سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے سبب انجن کے بلیڈز کو نقصان پہنچا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی تو بلندی پکڑنے کے دوران طیارے کے انجن نمبر 2 سے پرندہ ٹکرا گیا۔
ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرنے پر اے ٹی سی نے پائلٹ کو واپس لینڈ کرنے کی ہدایت کی اور ائیر بس اے 321 طیارہ نے ٹیک آف کے 50 منٹ بعد اسلام آباد ائیر پورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی۔
ترجمان نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے انجن کے بلیڈز کو نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا اور مسافروں کو متبادل طیارے سے منزل پر روانہ کیا گیا جبکہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر پرواز پی کے 326 کے مسافروں کی روانگی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ انجینئرز کی ٹیم انجن کی مرمت کا کام کرر ہی ہے۔

Recent Posts

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

6 mins ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

10 mins ago

”جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو معروف برانڈزنے کام دینے سے انکار کردیا تھا“ زارا نور عباس کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے…

22 mins ago

فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپےکم ہوگئی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے…

27 mins ago

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک…

30 mins ago

شنگھائی تعاون کانفرنس ہو رہی ہے اور ہم اسلام آباد میں تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں, مفتاح اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 2 سیاسی…

39 mins ago