آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر عملدرآمد کے اثرات، مراعات ختم کرنے سے برآمدات متاثر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط پر عمل درآمد کے اثرات سامنے آنےلگے، آئی ایم ایف کےمطالبے پر برآمدی شعبے کیلئے مراعات ختم کرنے سے برآمدات متاثر ہونے لگی ہے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 14.5 فیصد یا تقریباً 3 ارب ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
حکومتی ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث ملکی برآمدات متاثر ہونےکا وزارت تجارت کی سطح پر اعتراف موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایف کے مطالبے پر برآمدی شعبے کے لیے مراعات ختم کی گئیں اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل درآمد سے برآمدات کا تسلسل ٹوٹا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر برآمدی شعبے کے لیے رعایتی نرخوں پر بجلی وگیس کی فراہمی ختم کرنے کے نتیجے میں پیداواری لاگت بڑھ گئی جس نے انڈسٹری کو بین الاقوامی طورپر مسابقت کے قابل نہیں چھوڑا اور یوں ملکی برآمدات پر منفی اثر پڑا۔
ذرائع کے مطابق برآمدی شعبے کے لیے بجلی کی 9 سینٹ فی یونٹ اور ایل این جی کی 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر فراہمی روکنے سے برآمدات متاثر ہوئیں۔
مالی سال 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات ریکارڈ 19 ارب 30 کروڑ ڈالرز ہوگئیں تھیں تاہم یہ سلسلہ برقرار نہ رہ سکا اورمالی سال 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کم ہو کر 16 ارب 50 کروڑ ڈالرز رہ گئیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 20 مارچ کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کردیا تھا جس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آخری جائزہ مذاکرات کامیاب ہوگئے، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں مذاکرات کی کامیابی کی تصدیق کی گئی۔
اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان کے لیے قرض کی آخری قسط کی مد میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر جاری ہونے کی راہ ہموار ہوگئی، پاکستان کو 2 اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سےایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکی منظوری کے بعد پاکستان کو آخری قسط جاری کی جائے گی، آخری قسط کے بعد پاکستان کو موصول شدہ رقم بڑھ کر3 ارب ڈالرز ہو جائے گی، آخری قسط ملنےکے ساتھ ہی3 ارب ڈالرکا قلیل مدتی قرض پروگرام مکمل ہوجائے گا۔

Recent Posts

کیا خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے رابطہ کرلیا؟ افغان ناظم الامور کا اہم بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست…

2 mins ago

’ہم سے بہتر تو کچے کے ڈاکو ہیں‘، کراچی میں پھیلی غلاظت پر شہری بلبلا اٹھا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اکثر و بیشتر اپنے کسی نہ کسی بیان…

10 mins ago

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

18 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

26 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

34 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

41 mins ago