اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر نظر کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی، مریم نواز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر نظر کو، ہر ہاتھ کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی۔
شیخوپورہ میں ایسٹر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو میری طرف سے ایسٹر کی مبارک باد، آپ کی خوشیوں میں شریک ہونے آئی ہوں، میں اپنی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ آج بہت لوگوں نے اپنی تقریب نے کہا کہ یہ کبھی نہیں ہوا کہ ایسٹر کے موقع پر کوئی عہدیداران یوں آیا ہوں تو میں آپ کو یہ بتانے آئی ہوں کہ آپ میرے اور میں آپ کی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب صبح شام ہمارے نیب کورٹ میں چکر لگتے تھے، جب نیب کورٹ جاتی تھی تو مریم آباد کے بورڈ پر نظر پڑتی تھی اور میرا دل یہاں آنے کو کرتا تھا، خوش ہوں آج مجھے مریم آباد آنے کا موقع ملا۔
مریم نواز نے کہا کہ میں ابھی کچھ گھروں میں عیدی دینے گئی تو مجھے خوشی ہوئی کہ کتنے شفقت سے سب نے میرا استقبال کیا۔
وزیر اعلٰی پنجاب نے بتایا کہ میں نے کنونٹ آف جیسسز میری سے تعلیم حاصل کی ہے، میری تربیت میں والدین کے بعد سب سے بڑا ہاتھ میرے اسکول کا ہے
مریم نواز نے بتایا کہ میری تربیت ایسے والد نے کی جنہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے اقلیت کا لفظ استعمال کرنا غیر مناسب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، مسیحی برادری کی پاکستانی قوم اور ملک کے لیے جو خدمات ہیں ان کی دل کی گہرائیوں سے اعتراف کرتی ہوں، ہر شعبے میں جس طرح آپ نے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار نبھایا میں اس کی قدر دان ہوں۔
مریم نواز نے بتایا کہ میرا ایک خواب ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہو جہاں اکثریت اور اقلیت مل کر رہیں، آپ کی عبادت گاہیں محفوظ ہوں، آپ کو پورا تحفظ ملے، کوئی عقیدے کی بنیاد پر آپ کو تکلیف نا پہنچا سکے، میں اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر نظر کو، ہر ہاتھ کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

36 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

42 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

45 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

57 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago