اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم گرما میں سورج اپنی چلچلاتی دھوپ سے سب کو ہی پریشان کرتا ہے، جہاں سورج کی خطرناک شعاعیں جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں وہیں آنکھوں کی حفاظت بھی ضروری ہے۔
سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچنا ضروری ہے کیونکہ یہ ہی شعاعیں آنکھوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہیں۔
آج ہم آپ کو چند طریقے بتاتے ہیں جن سے آپ اپنی آنکھوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔
سن گلاسز
جب بھی آپ تیز دھوپ میں جائیں تو اپنی آنکھوں کو شعاعوں سے بچانے کیلئے سن گلاسز کا استعمال لازمی کریں کیونکہ سن گلاسز کی وجہ سے یہ شعاعیں آپ کو براہ راست متاثر نہیں کریں گی۔
آنکھوں کا باقاعدگی سے چیک اپ
ماہرین امراض چشم کی جانب سے لوگوں کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ آنکھوں کا باقاعدگی سے چیک اپ کرایا جائے تاکہ معاملہ خراب ہونے سے قبل آنکھوں کی بیماری یا تکلیف کا پتا چلایا جاسکے۔
تیز دھوپ میں نکلنے سے گریز
سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک عروج پر ہوتی ہیں، اگر آپ اپنی آنکھوں کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو دن کے اوقات میں تیز دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور اگر تیز دھوپ میں جانا ضروری ہے تو سن گلاسز یا ٹوپی کا استعمال کریں تاکہ آنکھوں کی حفاظت ممکن ہوسکے۔
اچھی خوراک کا استعمال
بیرونی تحفظ کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور متوازن غذا کا استعمال بھی سورج کی روشنی سے آنکھوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
وٹامن اے، سی اور ای، زنک اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز والی غذاؤں کا استعمال شعاعوں کے خلاف آنکھوں کے قدرتی دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…