بابر اعظم کے کپتان بننے کے بعد محمد عامر اور عماد وسیم کا مستقبل کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بابر اعظم کو قومی ٹیم کے ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں . اس دوران سوشل میڈیا پر حال ہی میں ریٹائرمنٹ واپس لینے والے کھلاڑی عماد وسیم اور محمد عامر کے مستقبل کے حوالے سے بھی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں، کیونکہ دونوں کھلاڑیوں نے آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ میں اسکواڈ کا حصہ ہونے کی صورت میں ہی ریٹائرمنٹ واپس لی .

خیال رہے گزشتہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد محمد عامر اور عماد وسیم نے بابر اعظم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم ٹی20 فارمیٹ کا بیٹر ہی نہیں ہے، بابر اعظم کو ٹی20 کرکٹ کھیلنا ہی نہیں آتی، جس پر دونوں کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں شدید تنقید بھی سننا پڑی تھی . تاہم پی سی بی کی جانب سے دوبارہ کپتانی کے لیے بابر اعظم کو منتخب کرلیا گیا ہے، جس پر صارفین نے عماد وسیم اور محمد عامر کے مستقبل پر سوال اٹھانا شروع کردیے ہیں . سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شائقین نے عماد اور عامر کے مستبقل پر شاندار تبصرے کیے . ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم کو کہتے تھے کہ یہ ٹی20 کا کھلاڑی ہی نہیں ہے، اور جو یہ کہتے تھے آج وہ بابر اعظم کی کپتانی میں ہی ورلڈ کپ کھیلیں گے . دوسری جانب گزشتہ رات ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں تمام کھلاڑی کاکول ملٹری اکیڈمی میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے ماحول میں گپ شپ کرتے ہوئے اسنوکر کھیل رہے تھے . خاص طور پر محمد عامر، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم ایک ساتھ اسنوکر کھیلتے دکھائی دیے . . .

متعلقہ خبریں