لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم اور نیلم بند ، مختلف شہروں میں آج مزید بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر آج مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .

دوسری جانب گزشتہ شب مری میں شدید بارش اور ژالہ باری سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں رات سے موسلادھار بارش اور اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ ،اڑانگ کیل اور شونٹھر سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر برف پڑنے کا سلسلہ جاری ہے . لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ نیلم ٹریفک کیلئے کئی مقامات پر بند ہو گئی ہے ، جبکہ اپر کوہستان میں برسین کے مقام پر شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے سے مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ گلگت تا راولپنڈی زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں