پاکستان تحریک انصاف میں پرویز خٹک کی قیادت میں نیا گروپ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیردفاع پرویز خٹک کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے 22 ارکان کا نیا گروپ سامنے آ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک کی قیادت میں بننے والے نئے گروپ نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے نئے گروپ کو اپنے چیمبر میں طلب کیا اور مطالبات کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
چیمبر میں وزیراعظم عمران خان نے گروپ کے مطالبات پر اسد عمر، حماد اظہر، عمر ایوب اور عامر ڈوگر کو بھی فوری طلب کیا اور خیبرپختونخواہ گروپ کے مطالبات کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،جس کے بعد وزیر دفاع رویز خٹک گروپ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

دوسری جانب حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے دلچسپی نہیں لی اور 70 ممبران غیر حاضر رہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے ترقیاتی فنڈز اور گیس اسکیموں کا شکوہ کیا۔

جس پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے ارکان کو گیس اسکیمیں نہ دینے کا صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس گیس ہی نہیں ہے، پہلے ہی سبسڈی پر گیس دے رہے ہیں جس پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا یہ وزارت توانائی کے نمائندے ہیں یا حکومت کے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے بھی تنظیمی امور میں اعتماد میں نہ لیے جانے پر گلے شکوے کیے۔
رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ اگلی دفعہ آپ کی بجائے کوئی اور پارٹی امیدوار ہوں گے، اگر یہ سچ ہے تو ہمیں وقت پر ہی بتا دیا جائے تاکہ ہم اپنا بندوبست کر لیں۔ واضح رہے کہ حکومتی جماعت کو پہلے ہی جہانگیر ترین گروپ نے ٹف ٹائم دیا جس کے بعد اب حکومتی حلقوں میں ناراض اراکین کے گلے شکوے دور کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی جا رہی ہے۔

Recent Posts

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ورز ش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

  لاہور(قدرت روزنامہ) کرکٹر شعیب ملک کی اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ ورزش…

23 mins ago

شعیب ملک کیساتھ شادی سے قبل ثانیہ مرزا کا شاہد کپور کیساتھ معاشقہ؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے پاکستانی کرکٹر شوہر شعیب ملک سے طلاق…

26 mins ago

حکومت نے اہم تجارتی اہداف حاصل کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے مالی سال 24-2023ء میں اہم تجارتی اہداف کامیابی سے…

1 hour ago

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کو ملک بھر…

1 hour ago

سکندر رضا کے بعد ایک اور پاکستانی نژاد کھلاڑی زمبابوے کی ٹیم میں شامل

ہرارے (قدرت روزنامہ) سکندر رضا کے بعد ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر انتم نقوی زمبابوے…

1 hour ago

یو این ورکنگ گروپ کو پاکستان کیخلاف خط ذلفی بخاری نے لکھا،عون چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی…

2 hours ago