نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر نتیجے تک پہنچ گئے ہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے معاملے پر نتیجے تک پہنچ گئے ہیں . انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بھی اعتراف کیا .

اسلام آباد وومن چیمبرز آف کامرس کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے ان کی فوج سے زیادہ سکیورٹی فورس تعینات کی گئی . اُن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر بھارت نے غلط خبریں پھیلائیں، ہمارے لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں مگر نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے سے ہم مرے نہیں جارہے . خواتین بازار سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 20 اکتوبر سے پہلے خواتین بازار کا آغاز کردیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز کو پاکستان آنے کی اجازت ملی ہے تو اپنے تایا کو بھی ساتھ لے آئے . مسلم لیگ ن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ تقسیم کا شکار ہے، ''ن'' سے ''ش'' نکلے گی کہتا تھا، اب کہتا ہوں ''م'' بھی نکلے گی . دوسری جانب وزیر داخلہ نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ہے حکومت چار بنیادی چیزیں اور چار دوائیاں انسولین، بلڈ پریشر، وغیرہ سستی کرنے جارہی ہے . اس سے قبل اسلام آباد ویمن چیمبر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں دو یونیورسٹی بنائی اب تیسری بھی بناؤں گا . ہ افغانستان میں دنیا اوربھارت کی انٹیلی جنس کو شکست ہوئی، بھارت پاکستان پرالزام لگارہا ہے . امریکی سینیٹ میں بل پاکستان کے لیے مزید امتحانات آسکتے ہیں، کچھ بھی ہوہم نہیں جھکیں گے . دنیا کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہیے، منجمد اکاؤنٹس بحال ہونے چاہئیں . ان کا کہنا تھا کہ ہم طالبان کی عسکری مدد نہیں کررہے، یہ بکواس الزام ہے، پاکستان میں اگر کرکٹ نہیں ہو گی توکوئی مر نہیں جائے گا، نیوزی لینڈ ٹیم کو ان کی فوج سے زیادہ سکیورٹی دی تھی . . .

متعلقہ خبریں