وزیراعظم نے آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کیلیے وزراء کو اہداف دیے ہیں، وزیر اطلاعات


لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کے لیے وزراء کو اہداف دیے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ وزیر اعظم پاکستان کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے تمام وزراء کو پانچ سالوں کے لیے اہداف مقرر کیے، ہر وزارت کو بتایا گیا کہ آپ کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم کیا پروگرام ہونے چاہیے، وزیر اعظم پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہر وزیر کی کارکردگی کو دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر وزیر کو جو اہداف دیے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دیکھا جائے گا کہ یہ اہداف حاصل کیے گئے یا نہیں، تحریری طور پر تمام وزراء کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آپ کو کیا کیا اہداف دیے گئے ہیں، فاننس کے وزیر کو اہداف دیے گئے ہیں جس میں مہنگائی میں کمی اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف دیا گیا ہے۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پہلی دفعہ وزارتوں کو یہ اہداف تحریری طور پر دیے گئے ہیں جہاں ہر ایک متوازن کابینہ آئی ہے، خود احتسابی کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے، تجارتی خسارے کو کم کرنا اور زرمبادلہ کو بڑھانا ہدف ہے، پوری دنیا میں ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ کو سراہا جا رہا ہے، پورے ملک میں جدید ڈیجیٹل نظام کو لے کر آنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کا ہدف بھی دیا گیا ہے، اسمگلنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بھی اہداف دیے گئے ہیں۔ اسی طرح، قانون پر عمل درآمد کروانے کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تعلیمی اداروں اور صنعت و تجارت کے اشتراک کے ساتھ اس کو آگے بڑھانے کا ہدف دیا گیا ہے۔
وفاقی وزی نے کہا کہ دسمبر2027 تک خلیجی ممالک کے برآمدات میں اضافے کا ہدف دیا گیا ہے، دوست ممالک کے ساتھ تجارت و تعلقات میں اضافے، شرح خواندگی کے حوالے سے اور جو بچے اسکول سے باہر ہیں ان کی تعلیم کے لیے بھی ہدف دیے گیے ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کو فوری طور پر منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

Recent Posts

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

15 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

19 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

30 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

41 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

55 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

1 hour ago