لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے


لاہور(قدرت روزنامہ)ملک بھرمیں لاکھوں فرزندان اسلام رضائے الٰہی حاصل کرنے کے لیے نماز مغرب سے قبل مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ لاہور میں بادشاہی مسجد سمیت کئی اہم مساجد میں اجتماعی اعتکاف کیلیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ اجتماعی اعتکاف کے دوران معتکفین کیلیے درس قرآن وحدیث اور شرعی مسائل سے آگاہی کیلیے تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام ہوگا۔
لاکھوں فرزندان توحید رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے اور شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کرتے ہیں۔یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے، جو کسی بھی آبادی میں ایک فرد کے کرنے سے پورے محلے کا فرض ادا ہوجاتا ہے۔
اعتکاف کی عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے۔ معتکفین ماہ مبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں خالق کائنات کے حضور اپنی مناجات و حاجات پیش کریں گے۔
ہر مسجد کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ بعض مساجد میں انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے معتکفین کو سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago