بچوں کے اغوا میں ملوث رشتہ دار سمیت دیگر ملزمان گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ) انسداد اغوا برائے تاوان سیل (اے وی سی سی ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے بچوں ابراہیم اور عبداللہ کو اغوا کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ظفر چھانگا کا کہنا ہے کہ اسکول کے بچوں ابراہیم اور عبداللہ کو اسکول جاتے اغوا کیا گیا تھا،گروہ کا ماسٹرمائنڈ مغوی بچوں کا قریبی رشتے داروجاہت ہے جس نے لالچ میں بچوں کو اغوا کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار اغواء کاروں میں حماد،اسامہ ، ہمدان عرف پارٹی، سلطان عرف سونو بھی اغواء کاروں میں شامل ہیں۔ ایس ایس پی ظفر چھانگا نے بتایا کہ وجاہت کو لگتا تھا اس کے انکل کے پاس بہت پیسے ہیں، لالچ میں آکر اپنے ہم عمر دوستوں کے ساتھ اغوا کی منصوبہ بندی کی۔
پولیس کے مطابق جس گھر میں بچوں کو اغواء کرکے رکھا گیا وہ اسامہ کا تھا، پانچ روز قبل سمن آباد میں اغواء برائے تاوان کی واردات ہوئی تھی، فلمی انداز میں2 کم عمر طالب علموں کواسکول وین سے اتارکر اغواء کیا گیا، عبداللہ اور ابراہیم کوکار میں بٹھا کر ایک گھر میں لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق کار میں وجاہت کے چار دوست بھی موجود تھے، چند گھنٹے بعد بچوں کو ناگن چورنگی پر چھوڑ دیا گیا تھا۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

49 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

57 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago