ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے . پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی . ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر ہوگا، اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے،ڈیزل پر فی لیٹر 5 روپے 14پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے . یاد رہے کہ 15 ستمبر کو ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا . پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یکم اکتوبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان ہے . نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے .
متعلقہ خبریں