پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافے کی تیاریاں ٗ سمری ارسال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یکم اکتوبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار پیٹرولیم

لیوی اور جی ایس ٹی پر ہوگا، اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے،ڈیزل پر فی لیٹر 5 روپے 14پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔یاد رہے کہ 15 ستمبر کو ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

Recent Posts

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

4 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

14 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

28 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

33 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

46 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

46 mins ago