کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت نے 27 ہزار ٹیکس کیسز کو مختلف اپیلٹ کورٹس میں جلد ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا پلان تیار کر لیا ہے.
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے وزارت قانون کو بتایا گیا ہے کہ کمشنرز اپیلز ایف بی آر کے پاس زیر التوا 27 ہزار ٹیکس کیسز کے جلد فیصلہ کرنے کیلئے آرڈیننس لانے پر کام شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کیسز کے جلد حل کیلئے کمشنر اپیلز ایف بی ار کی 50سیٹوں کو ختم کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، موجوزہ آرڈیننس کے تحت ٹیکس دہندگان براہ راست اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو میں ٹیکس کیس دائر کرسکیں گے۔
ذرزائع نے بتایا کہ مجوزہ آرڈیننس سے نہ صرف وقت کی بچت بلکہ کیسز کی تعداد میں کمی ہو گی اور ٹریبونلز کو بھی ایک مقررہ وقت میں کیسز کا فیصلہ کرنے کے پابند ہونگے۔
ذرائع نے بتایا کہ متبادل کمیٹیاں مقدمات میں کمی نہ لا سکی جس کے سبب ستائیس سوارب روپے کے ٹیکس کیسز ٹربیونلز اور اپیلٹ کورٹس میں زیر التوا ہیں، آرڈیننس صدر پاکستان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…
سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…