ترکیہ، بلدیاتی انتخابات میں صدر اردوان کی جماعت کو بڑا دھچکا


ترکیہ (قدرت روزنامہ)ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت کو بڑا دھچکا لگ گیا . دارالحکومت انقرہ اور استنبول سمیت ملک کے 9 شہروں میں میئر کی نشستوں پر حزبِ اختلاف کے امیدوار آگے ہیں .


غیرملکی میڈیا کے مطابق استنبول کے میئر امام اوغلو کو تقریباً 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے . انقرہ میں موجودہ اپوزیشن میئر منصور یاواش کی جیت کا جشن منانے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں .
رپورٹس کے مطابق تجزیہ کار بڑھتی مہنگائی کو بھی حکمراں جماعت کی خراب کارکردگی کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں .
مجموعی طور پر بلدیاتی انتخابات میں حکمران اے کے پارٹی کو 340 اور حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی(CHP) کو 240 اضلاع میں برتری ہے .

. .

متعلقہ خبریں