وفاقی وزیر شبلی فراز آج بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سرکاری سطح پر انڈسٹریل ہیمپ (بھنگ) کی کاشت کے منصوبے کا آج باضابطہ افتتاح کیا جا رہا ہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز اس منصوبے کا افتتاح کرینگے، روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدی کی خبر کے مطابق اس منصوبے کو ہیمپ ویلیو چین ڈویلپمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام 2021کا نام دیا گیا ہے ،انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد روات کے قریب کلیام موڑپر انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈروفونک ایگریکلچر میں کیا گیا ہے ، پی سی ایس آئی آر حکام کے مطابق اس کے کامیاب تجربے سے پاکستان پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر مستقبل میں بہت زیادہ فارن ایکسچینج کما سکتا ہے ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ریسرچ آرگنائزیشن پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ یہ منصوبہ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر مکمل کریگی، اس منصوبے کو پی سی ایس آئی آر کا لیڈ پراجیکٹ کہا جا رہا ہے ، انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت روات کے گرین ہائوس میں ابتدائی طور پر پانچ ایکڑ اراضی پر کاشت کی جائیگی،بھنگ کی کاشت کا نارمل سیزن ختم ہو چکا ہے اسی لئے اس کی ان ڈور کاشت کی جا رہی ہے . .

.

متعلقہ خبریں