وفاقی وزیر شبلی فراز آج بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سرکاری سطح پر انڈسٹریل ہیمپ (بھنگ) کی کاشت کے منصوبے کا آج باضابطہ افتتاح کیا جا رہا ہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز اس منصوبے کا افتتاح کرینگے، روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدی کی خبر کے مطابق اس منصوبے کو ہیمپ ویلیو چین ڈویلپمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام 2021کا نام دیا گیا ہے ،انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد روات کے قریب کلیام موڑپر انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈروفونک ایگریکلچر میں کیا گیا ہے ، پی سی ایس آئی آر حکام کے مطابق اس کے کامیاب تجربے سے پاکستان پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ

مل کر مستقبل میں بہت زیادہ فارن ایکسچینج کما سکتا ہے ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ریسرچ آرگنائزیشن پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ یہ منصوبہ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر مکمل کریگی، اس منصوبے کو پی سی ایس آئی آر کا لیڈ پراجیکٹ کہا جا رہا ہے ، انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت روات کے گرین ہائوس میں ابتدائی طور پر پانچ ایکڑ اراضی پر کاشت کی جائیگی،بھنگ کی کاشت کا نارمل سیزن ختم ہو چکا ہے اسی لئے اس کی ان ڈور کاشت کی جا رہی ہے ۔

Recent Posts

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

1 min ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

19 mins ago

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ورز ش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

  لاہور(قدرت روزنامہ) کرکٹر شعیب ملک کی اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ ورزش…

1 hour ago

شعیب ملک کیساتھ شادی سے قبل ثانیہ مرزا کا شاہد کپور کیساتھ معاشقہ؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے پاکستانی کرکٹر شوہر شعیب ملک سے طلاق…

1 hour ago

حکومت نے اہم تجارتی اہداف حاصل کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے مالی سال 24-2023ء میں اہم تجارتی اہداف کامیابی سے…

2 hours ago

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کو ملک بھر…

2 hours ago