ایف بی آر سے مذاکرات ناکام ، تاجر برادری نے فیض آباد پر دھرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آل پاکستان انجمن تاجران نے 19 اکتوبر کو فیض آباد پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران نے ایف بی آر دفتر کے سامنے دھرنا دیا جبکہ ملک بھر سے آئے تاجروں نے آبپارہ چوک سے ایف بی آر کی طرف احتجاجی مارچ کرکے دھرنا دیا۔
تاجروں کے تین اہم مطالبات میں صدارتی آرڈیننس میں ایف بی آر کے اختیارات کا خاتمہ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے فیصلے کا خاتمہ اور پوائنٹ آف سیلز مشینیں نصب نہ کرنا شامل ہے، لیکن ایف بی آر سے مذاکرات کی ناکامی پر ملک بھر کے تاجروں کو فیض آباد میں دھرنے کی کال دے دی گئی ہے۔

تاجروں کے 10 رکنی وفد نے ایف بی آر آفس میں 2 گھنٹے طویل مذاکرات کیے جو ناکام ثابت ہوئے جس پر آل پاکستان انجمن تاجران نے ایف بی آر آفس کے سامنے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو ملک بھر کے تاجروں کو فیض آباد میں جمع ہونے کی کال دے دی۔

انجمن تاجران نعیمی گروپ کے سربراہ نعیم میر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایف بی آر سے ہونے والے مذاکرات سے وقت ضیاع ہوا ہے، ہم آج کے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، 19 اکتوبر کو دوبارہ پاکستان کے چاروں صوبوں سے تاجروں کو اکٹھا کیا جائے گا، اس وقت فیض آباد چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے حکام نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے فیض آباد پر دھرنا دیں گے اور اگر کوئی حکومتی عہدیدار ملنا چاہے گا تو اس سے ملاقات بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس میں ہمت ہے ہمیں گرفتار کر کے دکھاۓ، پھر اس کے بعد آنے والے نتائج کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

48 mins ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

52 mins ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

54 mins ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

56 mins ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

58 mins ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

1 hour ago