بشام حملے پر ملک دشمن عناصر کا پروپیگنڈا بے نقاب، حقائق منظر عام پر آ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ملک دشمن عناصر اور مخالفین کو ایک آنکھ نہں بھاتی اسی لیے پروپیگینڈا کرنیوالے ملک دشمن عناصر مسلسل پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے درپے ہیں۔
حال ہی میں بشام کے علاقے میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہو گئے جس کے بعد ملک دشمن عناصر نے اس حساس موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام میں حسب روایت مایوسی پھیلانا شروع کر دی اور سوشل میڈیا پر دعوے شروع کر دیے کہ ڈیم پر چین کی جانب سے کام بند کر دیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری طرف چینی حکام کا کہنا ہے ڈیموں کے منصوبوں سے پاکستانی مزدوروں کو برطرف کرنے کی خبریں درست نہیں۔ تاہم بشام خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز کی المناک ہلاکت کے باوجود چین نے تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔
اس سے پہلے 26 مارچ کو جاری سرکلر میں کمپنی نے کہا تھا کہ عارضی بندش کے باوجود ملازمین کو ان کے جائز قانونی حقوق ملیں گے، کمپنی نے ملازمین کو نکالنے کی خبریں مسترد کردی تھیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں پاکستان کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیار کی ترقی کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں چینی سفارتخانے اور قونصلیٹ جنرلز دونوں نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔
حملے کے بعد پاکستان میں ایک ہائیڈرو پاور پلانٹ میں سول ورکس اور ملازمین کی برطرفی کا الزام لگانے والی ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے چینی تعمیراتی کمپنی کے دفتری آرڈر نے ایسے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے زور دے کر کہا کہ پاک چین تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش بے سود ثابت ہو گی، پاکستان اور چین دہشت گردوں کو ان کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی پر چین کے موقف کو بھی دہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی تمام انسانوں کا مشترکہ دشمن ہے، اور یہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرے اور اس طرح کے سانحات کو روکے۔
تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام کا دوبارہ آغاز، مشکلات کے باوجود، پاکستان کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام ریاستی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بشام دہشت گرد حملے کی مکمل مشترکہ تحقیقات کی ہدایت کی، حملے کے بعد ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی لوگوں کے فوری ردعمل کی تعریف کی، جس سے کئی جانیں بچ گئیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ ہم مل کر ایسی تمام کارروائیوں اور قوتوں کے خلاف پورے عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔ انہوں نے پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بیجنگ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اسلام آباد کے عزم کا اظہار کیا۔
یوں چینی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیانات اور داسو کے مقام پر چینی کمپنیوں کا دوبارہ سے کام شروع کرنا اور تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز ان تمام ملک دشمن عناصر کے منہ پر طمانچہ اور ان کی شکست ہے جو چند دن پہلے تک اس افسوس ناک واقعے پر اپنی جھوٹی سیاست چمکانے میں مصروف تھے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

7 mins ago

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

1 hour ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

2 hours ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

2 hours ago