سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مخصوص نشستوں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

CamScanner 04-01-2024 12.29 by Ghulam Mustafa hashmi

مخصوص نشستوں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے آرٹیکل 51 اور سیکشن 106 کی غلط تشریح کی ہے، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کی جائے۔
اپیل میں الیکشن کمیشن، ن لیگ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم و دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں سقم ہیں، ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 104 اور رولز 92 اور 94 کی غلط تشریح کی، مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینا آئینی تقسیم کے فارمولے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

5 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

10 mins ago

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

14 mins ago

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے…

15 mins ago

بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے…

18 mins ago

سعودی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو، نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد…

30 mins ago