لاہور(قدرت روزنامہ)مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے دستاویزات لہراکرچلے جاتے ہیں شیئربھی کردیں لیکن شہبازشریف کو ماموں بنادیا گیا ہے یا ماموں بنایا جا رہا ہے۔(ن)لیگ کا وطیرہ رہا ہے مختلف چیزوں کو ٹکڑوں میں پیش کرتے ہیں ،ہمارے پاس مجسٹریٹ کے آرڈرکے علاوہ کوئی دستاویزات نہیں ہے اوراس آرڈر میںسلیمان شہزاد اور ان کے اکائونٹس کا ذکر ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 2018میں برطانیہ میں اکائونٹس سلیمان شہباز کے منجمد ہوئے تھے ،شہبازشریف نے توبرطانیہ میں اپنے اکائونٹس بندکرادیئے تھے، لندن میں مشکوک ٹرانزیکشن پربھجوانے پربھی سوال ہوتا ہے ، شہبازشریف نے بیٹے کوپیسے بھجوائے توان سے بھی سوال کیا گیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہبازشریف کے خلاف کیس کااین سی اے سے تعلق نہیں ،ڈی جی نیب خصوصی طور پر شہبازشریف کے کیس کیلئے نہیں گئے ، ڈی جی نیب سمیت ایک پوراوفدبرطانوی حکومت کی درخواست پر گیا تھا ،این سی اے نے تفصیلات شیئرکرنے کی درخواست کی تھی جوشیئرکی گئی۔انہوں نے کہاکہ این سی اے کی اپنی انکوائری تھی وہ ہمیں بتانے کے پابندنہیں ہیں ،شہبازشریف کیخلاف نیب رپورٹ کو شیئرکرنے کی درخواست کی گئی تھی ،پوری دنیامیں قانون ہے تفتیش میں معلومات شیئرکی جاتی ہیں، شہبازشریف کیخلاف ٹی ٹی، منی لانڈرنگ، اختیارات سے تجاوز کے کیسز ہیں۔
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…