اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مارچ میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی، فروری میں مہنگائی 23.1 فیصد رہی تھی۔
ادارہ شماریات کی جانب مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024 کے مقابلے مارچ میں مہنگائی 1.71فیصد بڑھی، اس کے برعکس گزشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا تاہم مارچ 2023 میں مہنگائی 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 27.06فیصد رہی، مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.43 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 2.13 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ مارچ میں شہری علاقوں میں کور انفلیشن سالانہ بنیادوں پربڑھ کر 12.8 فیصد تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مہینے 15.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
دیہی علاقوں میں مارچ کے دوران کور انفلیشن سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 20 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مہینے21.9 فیصد رہی تھی۔
واضح رہے کہ کور انفلیشن میں غذائی اشیا اور توانائی کے علاوہ قیمتوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…