چیف الیکشن کمشنر اور ججوں کی تقرری کے قوانین میں ترامیم کا مسودہ سیکرٹری قومی اسمبلی کو پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )چیف الیکشن کمشنر اور ججوں کی تقرری کے قوانین میں ترامیم کا مسودہ سیکرٹری قومی اسمبلی کو پیش کردیا گیا .
روزنامہ جنگ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسد قیصر اور دیگرممبران قومی اسمبلی نے مسودہ پیش کیا .

رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ججوں کی تقرری مقابلے کے امتحان پر ہونی چاہئے، اقربا پروری کی جگہ میرٹ پر قابل ترین ججوں کی تقرری ہونی چاہئے . اس حوالے سے اسد قیصر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کی روٹیشن پالیسی ہو، ہر صوبے کے ممبر کو نمائندگی ملنی چاہئے .
رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ روایت رہی ہے کہ وزیراعظم کے انتخاب میں ناکام ہونے والا قائد حزب اختلاف بنتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سے امید رکھتے ہیں کہ جلد از جلد عمر ایوب خان کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں